ابنا: عراق کے ایک سیکورٹی ذرائع نے عراق و سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب کی سرزمین میں مارٹر گولے داغے جانے کے ریاض کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے بصرہ کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ " جبّار السعدی " نے آج اعلان کیا کہ عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کے علاقے میں مارٹر گولے داغے جانے کے سعودی عرب کے دعوؤں کی عراق کی باڈر سیکورٹی فورسز کے اشپیشل یونٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کے علاقے میں ایک بھی مارٹر گولہ فائر نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئے جانے والے دعوے کذب محض ہیں۔ یادرہے کہ سعودی عرب کی سرحد سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے آج یہ اعلان کیا تھا کہ عراق کی سرزمین سے اس ملک کے خالی علاقوں میں مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483241
عراق کے ایک سیکورٹی ذرائع نے عراق و سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب کی سرزمین میں مارٹر گولے داغے جانے کے ریاض کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے